مصر کے مغربی صحرا میں تیل کے نئے ذخائر

پیر 3 اگست 2020 10:55

قاہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اگست2020ء) اطالوی کمپنی نے مصر کے مغربی صحرا میں تیل کے نئے ذخائر دریافت ہونے تصدیق کی ہے۔ اطالوی کمپنی نے بیان میں کہا کہ ایک سال پہلے اس علاقے میں تیل کی پیداوار شروع کی گئی تھی۔ اب یومیہ پیداوار 12 ہزار بیرل سے بڑھ گئی ہے۔

(جاری ہے)

مصری وزیر پٹرولیم طارق الملا نے بتایا کہ اطالوی کمپنی، ملیح کے جنوب مغرب میں کام کررہی ہے۔ کمپنی نے 15800 فٹ کی گہرائی میں فاغور کے علاقے میں تیل کا نیا کنواں کھود کر نئے ذخائر دریافت کیے ہیں۔ مصری وزارت پٹرولیم کا کہنا ہے کہ نئے کنویں سے یومیہ 5 ہزار بیرل تیل نکالا جانے لگا۔ یہ پروجیکٹ اٹلی کی اینی کمپنی اور مصری آئل اتھارٹی کے اشتراک سے ’عجیبہ‘ کمپنی نکال رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :