بالی وڈ کے77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی

امیتابھ بچن کا 23 روز بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا، امیتابھ بچن نے مداحوں کو خود اپنی صحتیابی کی خوشخبری سنائی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 3 اگست 2020 11:05

بالی وڈ کے77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے کورونا وائرس کو شکست دے دی
ممبئی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 اگست 2020ء) بالی وڈ کے77 سالہ میگا اسٹار امیتابھ بچن نے مہلک وباء کورونا وائرس کو شکست دے دی، امیتابھ بچن کا 23 روز بعد کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے، جس کے باعث انہیں ہسپتال سے گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی وڈ کے میگا اسٹار اور اپنے طلسماتی اداکاری کے باعث کروڑوں دلوں پر راج کرنے والے امیتابھ بچن نے بالآخر کورونا وائرس کو شکست دے دی ہے۔

بالی وڈ سپر کنگ اورمیگا سٹار امیتابھ بچن کا 11 جولائی کو کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا۔ جس کے بعد انہیں ممبئی کے نانا وتی ہسپتال میں منتقل کردیا گیا تھا۔ امیتابھ بچن تئیس روز سے ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔ ان کا کچھ روز قبل بھی کورونا ٹیسٹ کیا گیا تھا لیکن وہ ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا۔

(جاری ہے)

امیتابھ بچن کا 23 روز بعد دوبارہ کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔

جس پر گھر منتقل کردیا گیا ہے۔ امیتابھ بچن نے ٹویٹر پیغام میں اپنے مداحوں کی نیک تمناؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں خود اپنی صحتیابی کی خوشخبری سنائی ہے۔
اس سے قبل امیتابھ بچن نے اپنا کورونا ٹیسٹ منفی آنے کی خبروں کی تردید کی تھی۔ اسی طرح یاد رہے امیتابھ بچ کی بہو اور بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور ان کی بیٹی ارادھیا بچن نے بھی کورونا کو شکست دے دی ہے۔

ان کا بھی کورونا ٹیسٹ منفی آنے پر ان کو ہسپتال سے گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ لیکن اس موقع پر امیتابھ بچن کا کہنا ہے کہ جب ان کی بہو ایشوریہ رائے بچن اور 8 سالہ پوتی کو کورونا وائرس صحت یابی کے بعد ہسپتال سے فارغ کیا گیا تو وہ فرحت جذبات میں اپنے آنسوؤں کو روک نہیں سکے۔ یاد رہے میگا اسٹار امیتابھ بچن کے بیٹے و اداکار ابھیشیک بچن تاحال کورونا سے صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔ وہ بھی مقامی ہسپتال زیر علاج ہیں۔