Live Updates

مریم نواز نے نجی ہسپتال سے اپنے گلے کا چیک اپ کرایا

منگل 4 اگست 2020 21:52

مریم نواز نے نجی ہسپتال سے اپنے گلے کا چیک اپ کرایا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اگست2020ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے گلبرگ کے نجی ہسپتال سے اپنے گلے کا چیک اپ کرایا ۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز ذاتی سٹاف اور سکیورٹی کے ہمراہ گلبرگ میں واقع نجی ہسپتال آئیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے اپنے گلے کے غدود کاچیک اپ کرایا ۔مریم نواز کے گلے کے معمول کے ٹیسٹ بھی کئے گئے ۔مریم نواز عید سے چند روز قبل بھی اپنا چیک اپ کروا کر گئی تھیں۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کی والدہ بیگم کلثوم نواز کو بھی اسی مرض کا سامنا رہا تھا۔

Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات