''لبنانی دارالحکومت میں ہونے والا دوسرا دھماکہ زیادہ خوفناک تھا''

دھماکے سے پیدا ہونے والی لہر نے کئی کلومیٹر تک عمارتوں کو نقصان پہنچایا، عینی شاہدین

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 4 اگست 2020 21:45

''لبنانی دارالحکومت میں ہونے والا دوسرا دھماکہ زیادہ خوفناک تھا''
بیروت (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست 2020ء) ''لبنانی دارالحکومت میں ہونے والا دوسرا دھماکہ زیادہ خوفناک تھا'' عینی شاہدین کے مطابق دھماکے سے پیدا ہونے والی لہر نے کئی کلومیٹر تک عمارتوں کو نقصان پہنچایا۔
واضح رہے کہ کچھ دیر قبل لبنان کا دارالحکومت خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا، 15 منٹ کے وقفے سے 2 دھماکے ہوئے، کئی عمارتیں منہدم ہو جانے کی اطلاعات، بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق عرب ملک لبنان کا دارالحکومت لبنان منگل کے روز خوفناک دھماکوں سے لرز اٹھا۔ بتایا گیا ہے کہ ایک دھماکہ لبنان کے ساحلی علاقے اور ایک دھماکہ شہر کے اندر ہوا۔ دھماکے اتنے شدید تھے کہ آگ کے بلند و بالا بادل آسمان پر بلند ہوئے جو دور دراز کے علاقوں سے دیکھے گئے۔

(جاری ہے)

جبکہ دھماکے کی شدت سے پورا شہر لرز اٹھا۔

دھماکے کی وجہ سے کئی عمارتیں منہدم ہو جانے اور بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر سامنے آئی ہیں، جنہیں دیکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ دھماکے انتہائی خوفناک قسم کے تھے۔ دھماکے کے نتیجے میں شہر کی بیشتر عمارتوں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :