آسٹریلیا، کورونا کےباعث کرکٹ شیڈول میں مشکلات کا سامنا

ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے شیڈول کو حتمی شکل دینا ناممکن ، ایڈیلیڈ میں ابتدائی طور پر بائیو سیکیور ماحول بنانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 6 اگست 2020 17:39

آسٹریلیا، کورونا کےباعث کرکٹ شیڈول میں مشکلات کا سامنا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 6اگست 2020ء ) عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب کرکٹ آسٹریلیا کو ہوم اور انٹرنیشنل سیزن کا شیڈول بنانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق ریاست وکٹوریہ میں میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں میچز شیڈول کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے جس پر کرکٹ آسٹریلیا کے چیئر مین ایرل ایڈنگز نےاجلاس طلب کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق اجلاس میں انٹرنیشنل میچز،بی بی ایل اور ڈومیسٹک کرکٹ کے شیڈول پر بات کی جائے گی ۔ دوسری جانب آسٹریلیا کرکٹ ذرائع کے مطابق ہوم انٹرنیشنل کرکٹ سیزن کے شیڈول کو حتمی شکل دینا ممکن نہیں ہے جب کہ ایڈیلیڈ میں ابتدائی طور پر بائیو سیکیور ماحول بنانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔                                                                                                                                  

متعلقہ عنوان :