میئر کراچی وسیم اختر کا سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر اطہر ہاشمی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہار

جمعرات 6 اگست 2020 19:16

میئر کراچی وسیم اختر کا سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر اطہر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2020ء) میئر کراچی وسیم اختر نے سینئر صحافی اور روزنامہ جسارت کے ایڈیٹر اطہر ہاشمی کے انتقال پر دلی دکھ کا اظہارکیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اطہر ہاشمی نے چار دہائیوں سے زیادہ صحافتی خدمات انجام دیں،اطہر ہاشمی نے نہ صرف اردو کی خدمت کی بلکہ نوجوانوں کی ایک بہت بڑی تعداد کو صحافتی آداب و رموزسکھائے ان کی صحافتی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔میئر کراچی نے مزید کہا کہ اطہر ہاشمی ایک کہنہ مشق صحافی تھے جو اپنی ذات میں ایک ادارے کی حیثیت رکھتے تھے‘ اللہ تعالیٰ اطہر ہاشمی کی مغفرت فرمائے ‘ان کے درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے ۔

متعلقہ عنوان :