محکمہ لائیو سٹاک کے بہتر اقدامات کی بدولت صوبے میں عید الاضحی کے
دوران کانگو وائرس کا کوئی کیس رونما نہیں ہوا ۔ محب الله خان
جمعرات 6 اگست 2020 22:28
(جاری ہے)
عید الاضحی کے موقع پر جانوروں کی نقل و حرکت میں اضافے کے ساتھ کانگو بخار کے پھیلنے کا خدشہ زیادہ ہوتا ہے اور ہر سال صوبہ بھر اور ملک میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کا سبب اور متاثرہ مریض میں تیزبخار ، جوڑوں اور سردرد ، متلی اور اسہال کا باعث بنتا ہے ۔
اجلاس میں بتایا گیا کہ محکمہ لائیو سٹاک اور ڈیری ڈویلپمنٹ نے کانگو بخار سے بچائو کے لئے صوبہ بھر بشمول ضم اضلاع میں وسیع پیمانے پر آگاہی مہم چلائی اور منڈیوں میں چیچڑ مار سپرے کیا اور اس ضمن میں صوبے کے تمام اضلاع میں 1366ملازمین نے اس مہم حصہ لیااور اس سلسلے میں بین الصوبائی اور بین الاضلاعی ، داخلی و خارجی راستوں پر 244چیک پوسٹیں قائم کی گئی تھیں جہاں پر جانوروں اور گاڑیوں پر سپرے کیا گیا جبکہ مجموعی طور پر صوبہ بھر میں 32لاکھ 34ہزاروں اور ایک لاکھ 74ہزار گاڑیوں پر سپرے کیا ، اس مہم میں 60موبائل وٹرنری کلینکس نے کام کیا ۔صوبائی وزیر کو بتایا گیا امسال محکمہ لائیو سٹاک ایڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کی کوششوں سے صوبہ بھر میں کانگو بخار کا ایک کیس بھی سامنے نہیں آیا اور کسی قیمتی جان کا نقصان نہیں ہوا ۔ صوبائی وزیر نے محکمہ اور افسران کے مثبت کاوشو ںکو سراہا اور احکامات جاری کئے کہ تسلسل سے کانگو کے خلاف مہم کو جاری رکھا جائے ، مویشی منڈیوں میں موبائل وٹرنری ، کلینکس کے تحت جانوروں کے علاج و معالجے کو یقینی بنایا جائے ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ مویشی پال کسانوں کی فلاح و بہبود کے لئے دن رات کام کیا جائے تاکہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوکر آرام او ر سکون سے زندگی بسر کر سکیںمزید قومی خبریں
-
امریکی سفیر سے آئین کی بالادستی، ملٹری کورٹس پر بات ہوئی، عمرایوب
-
خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں نے تباہی مچا دی
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.