اتحاد ایئر لائنز شدید مالی بحران کا شکار ہو گئی
کورونا وبا میں فلائٹ آپریشنز کی معطلی سے اتحاد کو 578 ملین ڈالر کا خسارہ ہوا
محمد عرفان جمعہ 7 اگست 2020 12:38
(جاری ہے)
ایئر لائنز کے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ ایئر ٹکٹس کی فروخت سے 1.01ارب ڈالر کی کمائی ہوئی۔
کارگو سروس سے 490 ملین ڈالر حاصل ہوئے۔ یکم جنوری سے 30جنوری کے درمیان اتحادنے 1.67 ارب ڈالر کما ئے ۔ ایئر لائنز کو پچھلے سال کے پہلی ششماہی کے مقابلے میں دوسری ششماہی میں 38 فیصد کم آمدنی ہوئی ہے۔ اتحاد ایئر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹونی ڈگلس نے اُمید ظاہر کی کہ ستمبر تک دُنیا کے مزید ممالک میں فلائٹ آپریشنز کی بحالی سے مزید پروازیں شروع ہو جائیں گی۔ انہوں نے اتحاد کے ملازمتوں سے نکالے گئے ملازمین کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ افراد اتحاد کا قیمتی سرمایہ تھے، تاہم شدید مالی بحران کے باعث انہیں روزگار سے محروم کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔ اس کے علاوہ باقی ملازمین کی تنخواہوں میں بھی 25 سے 50فیصد عارضی کمی کی گئی ہے۔ واضح رہے کہ ایمریٹس ایئرلائنز کی مشکلات بھی کم ہونے کا نام نہیں لے رہیں۔ گزشتہ چند ماہ فضائی آپریشنز معطل رہنے کے سبب ایمریٹس نے اپنے لاکھوں مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کی صورت میں 2 ارب درہم کے لگ بھگ رقم واپس کر دی ہے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق گزشتہ دو ماہ کے دوران ایمریٹس کی جانب سے ساڑھے چھ لاکھ کے قریب مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کی صورت میں 1ارب 90 کروڑ درہم کی بھاری رقم واپس کی گئی ہے۔ یہ وہ مسافر تھے جنہوں نے کئی ہفتے یا کئی ماہ قبل ایمریٹس کی پروازوں کے لیے آن لائن بکنگ کرا رکھی تھی، تاہم کورونا وبا کے باعث فضائی آپریشنز معطل ہونے پر اماراتی ائیر لائنز کو اپنے لاکھوں صارفین کو رقم لوٹانا پڑی ہے۔ ایئر لائنز انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گزشتہ مہینوں کی ٹکٹ ریفنڈ کامعاملہ اگست سے پہلے کلیئر کر لیا جائے گا۔ ماضی میں ہر ماہ 35 ہزار ریفنڈ کی درخواستیں نمٹائی جاتی تھیں، تاہم اب ہر ماہ تقریباً 2 لاکھ ریفنڈ کیسز نمٹائے جا رہے ہیں۔ ایمریٹس کے چیف کمرشل آفیسر عدنان کاظم نے بتایا کہ کورونا وبا نے ائیر لائنز اور ٹریول انڈسٹری کو بہت زیادہ نقصان پہنچایا ہے۔ یہ مسافروں کے لیے بھی ایک مشکل دور ہے۔ تاہم ہم اپنے مسافروں کو ان کا حق لوٹا رہے ہیں، اسی وجہ سے ٹکٹ ریفنڈنگ کے کیسز بہت تیزی سے نمٹائے جا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.