نسیم شاہ سے اسپیڈ کے موازنے پر جوفرا آرچر سٹپٹا گئے

کوئی بھی روبوٹ نہیں جو ہر روز ہی 90 میل کی رفتار سے بولنگ کراسکے، جوفرا آرچر

جمعہ 7 اگست 2020 23:54

نسیم شاہ سے اسپیڈ کے موازنے پر جوفرا آرچر سٹپٹا گئے
اولڈ ٹریفورڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 اگست2020ء) انگلش پیسر جو فرا آرچر نے کہا ہے کہ کوئی روبوٹ نہیں ہوتا کہ جو ہر روز 90 میل کی رفتار سے بولنگ کرواسکے۔

(جاری ہے)

اولڈ ٹریفورڈ میں میڈیا سے گفتگو میں نسیم شاہ کے مقابلے میں کم اسپیڈ سے گیندیں کروانے کے سوال پر انہوں نے کہا کہ پچ کی صورتحال بھی دیکھنا پڑتی ہے، یہاں دوسرے روز ہی گیند سپن ہونے لگی تھی، دوسرے سیشن میں پاکستان نے بیٹنگ اچھی کی لیکن قسمت نے بھی انگلینڈ کا ساتھ نہیں دیا۔

آرچر نے کہا کہ بولرز کو بعض اچھی گیندوں کا بھی صلہ نہیں ملا، کئی کیچ فیلڈرز سے آگے گرے، کئی بیٹسمین بیٹ ہونے کے باوجود بال بال بچ گئے،پہلے سیشن میں انگلش پیسرز کو مدد ملی، بعد ازاں کنڈیشنز مختلف ہوگئیں، کبھی حالات ایسے نہیں ہوتے کہ فاسٹ بولر پورا زور لگا سکے، کوئی بھی روبوٹ نہیں ہے کہ جو ہر روز ہی 90 میل کی رفتار سے بولنگ کراسکے۔

متعلقہ عنوان :