ایبٹ آباد کے پہاڑوں پر کرکٹ کا دلچسپ میچ
فتح حاصل کرنے والی ٹیم کے حامیوں کا انوکھا جشن، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
محمد علی اتوار 9 اگست 2020 00:27
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ایبٹ آباد کے ایک خطرناک پہاڑی علاقے میں مقامی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ کھیلا جا رہا ہے۔ میچ میں بیٹنگ کرنے والی ٹیم نے جیسے ہی فتح حاصل کی، اس کے حامی اچانک پہاڑ کی بلندی سے نمودار ہوئے اور بھاگتے ہوئے پچ پر آگئے۔ فتحیاب ٹیم نے اپنے حامیوں کے ہمراہ پچ پر خوب بھنگڑے ڈالے۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوئی ہے، جبکہ بین الاقوامی سطح پر بھی شائقین کرکٹ کی جانب سے اس ویڈیو کو خاصا پسند کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ثبوت ہے کہ کرکٹ کا کھیل پاکستان میں جنون کی حد تک پسند کیا جاتا ہے۔
جبکہ کئی پاکستانی شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو بتاتی ہے کہ اب ملک کے پسماندہ و دیہاتی علاقوں میں کرکٹ کے کھیل کا جنون زیادہ ہے۔ سہولیات کی کمی بھی ان علاقوں کے لوگوں میں کرکٹ کا جنون کم نہیں ہوتا۔ پسماندہ و دیہی علاقوں کے لوگ تو کرکٹ کھیلنے کیلئے خطرناک پہاڑی علاقے میں میچ کھیلنے جیسا رسک لینے کیلئے بھی تیار ہو جاتے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.