سعودی عرب ، 66 فیصد سے زیادہ نوجوان غیر شادی شدہ

پیر 10 اگست 2020 10:05

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) سعودی محکمہ شماریات کا کہنا ہے کہ 15 سے 34 برس کی عمر کے نوجوان کل سعودی آبادی کا 36.7 فیصد ہیں، بیشتر نوجوانوں کی عمریں 20 سے 24 برس کے درمیان ہیں، ان کا تناسب 27.6 فیصد ہے۔ سعودی لڑکیوں کی عمریں 20 سے 24 اور 25 سے 29 برس کے درمیان ہیں اور ان کا تناسب 26.2 فیصد ہے۔ 2020ء میں سعودی آبادی میں بچوں اور نوجوانوں کا تناسب 67 فیصد ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 15 سے 34 برس کی عمر والے سعودی نوجوان غیر شادی شدہ ہیں۔ ان کا تناسب 66.23 فیصد ہے۔رپورٹ کے مطابق 75.6 فیصد سعودی نوجوانوں نے شادی نہیں کی، ان میں 50.4 فیصد کی عمریں 15 برس سے 34 برس کے درمیان ہیں جبکہ 25 سے 34 برس کی عمر والی لڑکیوں نے شادی نہیں کی۔ان کا تناسب 43.1 فیصد ہے جبکہ شادی شدہ سعودی خواتین کا تناسب 34.3 فیصد ہے۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 25 سے 34 برس کی عمر والی سعودی خواتین میں طلاق کا تناسب 1.27 فیصد ہے۔ ان میں بیوہ ہونے والی خواتین کا تناسب 0.22 فیصد ہے۔

متعلقہ عنوان :