جشن آزادی کی آمد، جگہ جگہ قومی پرچموں ، جھنڈیوں ، سٹکرز ، بیجز کے سٹالز سج گئے

پیر 10 اگست 2020 14:32

جشن آزادی کی آمد، جگہ جگہ قومی پرچموں ، جھنڈیوں ، سٹکرز ، بیجز کے ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اگست2020ء) جمعہ14اگست کو جشن آزادی کی مناسبت سے تمام بڑے و چھوٹے شہروں میں جگہ جگہ قومی پرچموں ، جھنڈیوں، سٹکرز ، بیجز ، ہیٹس ، ٹی شرٹس اور اسی نوعیت کے دیگر سامان کے سٹالز سجناشروع ہو گئے ہیں جہاں بڑی تعداد میں جشن آزادی سے متعلقہ انتہائی خوبصورت ، دلکش ، دیدہ زیب ، آرائشی ساما ن فروخت کیلئے رکھا گیا ہے لیکن کمر توڑ مہنگائی کے باعث جشن آزادی کے سامان کی خریداری کا سلسلہ تاحال شروع نہ ہو سکا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب تمام اہم سیاسی جماعتوں نے بھی جشن آزادی کی تقریبات پروقار طریقے سے منانے کا اعلان کیا ہے۔ مذکورہ جماعتوں کے قائدین نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ جشن آزادی کے موقع پر بے جا ا صراف سے گریز کریں اور اپنی رقوم و عطیات کورونا وائرس سے متاثرہ غریب، نادار، بے سہارا، یتیموں، مسکینوں، بیوگان اور مستحق افراد کو فراہم کریں تاکہ ان کی بحالی میں مدد مل سکے۔