نندو کی حدود میں لڑکے سے گینگ ریپ کرنے والے 5 رکنی گینگ میں سے 4 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج

منگل 11 اگست 2020 22:08

نندو کی حدود میں لڑکے سے گینگ ریپ کرنے والے 5 رکنی گینگ میں سے 4 ملزمان ..
پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2020ء) نندو کی حدود میں لڑکے سے گینگ ریپ کرنے والے 5 رکنی گینگ میں سے 4 ملزمان گرفتار، مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق تھانہ نندو کی حدود میں "س" نام لڑکے سے گینگ ریپ کرنے والی 5 رکنی گینگ میں سے 4 ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر اصغر علی سٹھیو بمع اسٹاف نے کاروائی کر کے 3 ملزمان نامی سہیل کنبھار ،شعیب کنبھار اور جاوید خیبر کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ نندو سب انسپکٹر فضل الدین کھٹی بمع اسٹاف نے کاروائی کر کے ایک ملزم شائق علی عرف شاقی میمن کو گرفتار کر لیا ہے۔ جب کہ مزید ایک ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ملزمان کے خلاف تھانہ نندو پہ مقدمہ درج کیاگیا ہے۔ایس ایس پی بدین شبیر احمد سیٹھار نے معاملے کی انکوائری کے لئے ڈی ایس پی سی آئی اے محمد گل عباس کی سربراہی میں انسپکٹر رحیم کھوسو ، ایس ایچ او تھانہ نندو اور ایس ایچ او کڑیو گھنور پر مشتمل ٹیم بناکر رپوٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :