Live Updates

ن لیگ کے غنڈوں کے نیب کے دفتر پر حملے اور پولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ،ْ

مریم نواز کی پریس کانفرنس اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے،جھوٹ اور سازشی سیاست ن لیگ کا وطیرہ بن گیاہے ،انصر مجید خان

منگل 11 اگست 2020 22:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اگست2020ء) صوبائی وزیر محنت انصر مجید خان نے کہا ہے کہ ن لیگ کے غنڈوں کا نیب کے دفترپرحملہ اور پولیس اہلکاروں پرپتھراؤ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔قوی اداروں پرحملہ ن لیگ کی جانب سے سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہے۔ مریم نواز کا دامن صاف ہوتاتو وہ اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال نہ کرتیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔آج میڈیانے ن لیگی غنڈوں کی جانب سے قومی اداروں پرحملوں کو بے نقاب کردیا ہے۔جھوٹ اور سازشی سیاست ن لیگ کا وطیرہ بن گیاہے۔انصرمجیدخان نے کہا کہ مریم نواز کی پریس کانفرنس اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے مترادف ہے۔نیب آفس کے سامنے غنڈہ گردی کی ذمہ داری ن لیگ پر عائدہوتی ہے۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ملک اس وقت کسی اندرونی یا بیرونی سازش کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ن لیگ کو سازشوں کی بجائے ملکی ترقی کیلئے حکومت کی حمایت کرنی چاہئے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات