امریکہ صدارتی انتخابات: جوبائیڈن نے نائب صدارتی امیدوار کے لیے کاملہ ہیرس کو منتخب کر لیا

کاملہ ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے لیے منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں، ان کا والدہ کا تعلق بھارت سے تھا

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 12 اگست 2020 05:39

امریکہ صدارتی انتخابات: جوبائیڈن نے نائب صدارتی امیدوار کے لیے کاملہ ..
واشنگٹن (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست 2020ء) جوبائیڈن نے نائب صدارتی امیدوار کے لیے کاملہ ہیرس کو منتخب کر لیا۔ کاملہ ہیرس نائب صدارتی امیدوار کے لیے منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں، ان کا والدہ کا تعلق بھارت سے تھا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کے ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار جوبائیڈن نے نائب صدارتی امیدوار کے لیے کاملہ ہیرس کا انتخاب کر لیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق جوبائیڈن کی کامیابی کی صورت میں کاملہ ہیرس امریکہ کی پہلی سیاہ فام خاتون بن جائیں گی جو نائب صدر منتخب ہوں گی۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کاملہ ہیرس کے نام کی توثیق ڈیموکریٹ کنوینشن میں کی جائے گی۔ کاملہ ہیرس سے متعلق مزید بتایا گیا ہے کہ ان کی والدہ شیاملا گوپالن ہیرس کا تعلق بھارت سے تھا۔

(جاری ہے)

 

شیاملا گوپالن ہیرس ایک سائنسدان تھیں اور وہ 1960ء میں ہی امریکہ منتقل ہو گئی تھیں۔

کاملا ہیرس کے انتخاب پر جوبائیڈن کا کہنا ہے کہ یہ ان کے لیے اعزاز کی بات ہے کہ انہوں نے کاملا ہیرس کو بطور نائب صدر چنا ہے۔ واضح رہے کہ کاملا ہیرس امریکہ کی معروف شخصیت ہیں جو 2017ء سے سینیٹ میں کیلیفورنیا کی نمائندگی بھی کر رہی ہیں۔ سیاست کے علاوہ وہ وکالت کے پیشے سے بھی منسلک ہیں۔ کاملا ہیرس پہلی انڈین امریکن اور دوسری افریقن امریکن خاتون ہیں جو امریکی سینیٹر ہیں۔