بیوی نے شادی شدہ تعلقات استوار نہ کرنے کی منت مان لی، شوہر کی ذہنی تناوٴ کے باعث خودکشی

بہو نے میرے بیٹے کے ساتھ 22 ماہ سے شادی شدہ تعلقات استوار نہیں کیے تھے جس کے باعث وہ ذہنی تناؤ کا شکار ہو کر موت کو گلے لگانے پر مجبور ہوا: ساس کا انکشاف

Kamran Haider Ashar کامران حیدر اشعر بدھ 12 اگست 2020 06:55

بیوی نے شادی شدہ تعلقات استوار نہ کرنے کی منت مان لی، شوہر کی ذہنی تناوٴ ..
گجرات (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست 2020ء) بیوی نے شادی شدہ تعلقات استوار نہ کرنے کی منت مان لی، شوہر نے ذہنی تناوٴ کے باعث خودکشی کر لی۔ ساس کی درخواست پر خودکشی کے لیے اسباب پیدا کرنے کے جرم میں بہو گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق بھارت میں مباشرت کی کمی کے باعث ایک شادی شدہ شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے۔ خودکشی کرنے والے شخص کی ماں نے اپنے بہو کے خلاف پولیس میں ایک درخواست درج کروائی جس میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کے بیٹے نے ذہنی دباؤ کی وجہ سے خودکشی کی ہے۔

لڑکے کی ماہ 52 سالہ ملی پارمر کا کہنا تھا کہ اس کے بیٹے اور بہو کے درمیان 22 ماہ کی شادی شدہ زندگی میں میاں بیوی والے تعلقات استوار نہیں ہو سکے تھے۔ ملی پارمر نے شوہر کی موت میں غمزدہ اپنی بہو پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے میرے بیٹے کے ساتھ 22 ماہ سے شادی شدہ تعلقات استوار نہیں کیے تھے جس کے باعث وہ ذہنی تناؤ کا شکار تھا اور بالآخر موت کو گلے لگانے پر مجبور ہوا۔

(جاری ہے)

گرفتار لڑکی کی ساس نے انکشاف کیا ہے وہ اپنے بیٹے اور بہو کے گھر گئی تو اسے معلوم ہوا کہ وہ دونوں الگ الگ بستر پو سوتے ہیں۔ 
 
پولیس رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے شخص سرندراسن نے اپنی ماں کو بتا رکھا تھا کہ اس کے اور اس کی بیوی کے درمیان جسمانی تعلقات نہیں ہیں۔ ملی پارمر نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کی بہو نے یہ منت مان رکھی تھی کہ وہ اپنے شوہر کے ساتھ جماع نہیں کرے گی۔ ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ملی پارمر کا کہنا تھا کہ بیوی کے ساتھ جماع نہ کرنے کی وجہ سے اس کا بیٹا ذہنی تناؤ کا شکار تھا جس کے بعد وہ انتہائی قدم اٹھانے پر مجبور ہوا۔ کیس کی تحقیقات جاری ہیں۔