سی اے اے افسران کو 7 ماہ میں 6 کروڑ سے زائد ٹی اے ڈی اے ادائیگیوں کا انکشاف

بدھ 12 اگست 2020 15:44

سی اے اے افسران کو 7 ماہ میں 6 کروڑ سے زائد ٹی اے ڈی اے ادائیگیوں کا انکشاف
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2020ء) سول ایوی ایشن اتھارٹی کے افسران کو 7 ماہ کے دوران ٹی اے ڈی اے کی مد میں 6 کروڑ سے زائد ادائیگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق سی اے اے افسران کو محض سات ماہ کے دوران ٹی اے ڈی اے مد میں 6 کروڑ سے زائد ادائیگیاں کی گئی ہیں، یہ اعداد و شمار سی اے اے کی جا نب سے جاری کیے گئے ہیں۔ٹی اے ڈی اے کی مد میں کی گئی ادائیگیوں کا تعلق صرف 2 بڑے ایئر پورٹس کراچی اور اسلام آباد سے ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے اگست 2020 تک کراچی انٹرنیشل ایئر پورٹ پر افسران کو 4 کروڑ 84 لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئیں، جنوری میں کراچی ایئر پورٹ پر افسران کو 1.12 کروڑ روپے کی ادائیگی کی گئی۔فروری میں 48.58 لاکھ روپے، مارچ میں 1.50 کروڑ روپے کی ادائیگی سامنے آئی، اپریل میں 59.78 لاکھ روپے، جب کہ مئی میں 20.73 لاکھ روپے کی ادائیگی ہوئی۔

(جاری ہے)

جون میں 28.22 لاکھ روپے، جولائی میں 57.79 لاکھ اور اگست میں 68.4 لاکھ روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں ادا کیے گئے۔

جنوری سے 10 اگست تک اسلام آباد ایئر پورٹ پر بھی افسران کو ٹی اے ڈی اے کی مد میں 1 کروڑ 82 لاکھ روپے ادا کیے گئے، جنوری میں 50 لاکھ روپے، فروری میں 12.22 لاکھ روپے، مارچ میں 20 لاکھ روپے، اپریل میں 21.81 لاکھ روپے، مئی میں 15.95 لاکھ روپے، جون میں 59.69 لاکھ روپے اور اگست میں 11.9 لاکھ روپے ادا کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :