پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی،چینی سفیر

معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا،پاکستان وقت کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے، ژائو جنگ کا خطاب

جمعرات 13 اگست 2020 12:54

پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) پاکستان میں چین کے سفیر ژائو جنگ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی،معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا،پاکستان وقت کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے۔

جمعرات کو یہاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چینی سفیرژائو جنگ نے کہاکہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی،معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا،پاکستان وقت کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یہاںتقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ یہ چیلنج دنیا کو بھی اپنے لپیٹ میں کیے ہوئے ہے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان وہ پہلا ملک ہے جس نے چین کی اس معاملے میں سب سے پہلے مدد کی۔ چینی سفیر نے کہاکہ وزیراعظم پاکستان نے چین کی حکومت اور عوام کی مدد کے لیے سب سے پہلے اعلان کیا۔انہوںنے کہاکہ چینی حکومت اور عوام وزیراعظم پاکستان پاکستانی بہن بھائیوں کے شکر گزار ہیں۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان اور چین کی کوششوں کی وجہ سے کووڈ کی صورتحال پر قابو پانے میں مدد ملی۔ انہوںنے کہاکہ یہ ایک معجزہ ہے کہ پاکستان کی حکومت اور عوام نے کووڈ میں اتنی جلدی قابو پایا،ہر بچے اور اس کے والدین کے لیے اس طرح کی صورتحال سے نمٹنا مشکل ہے،چودہ اگست کو پاکستان میں جشن آزادی کا دن ہے،پاکستان وقت کے ساتھ تعلق مضبوط سے مضبوط تر ہو رہا ہے،اسی طرح پاکستان اور چین کی دوستی میں بھی مزید مضبوطی آرہی ہے،ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کی حکومت نے اس وباء پر قابو پانے میں اہم کردار ادا کیا۔