خضدار، 2 بار زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا

جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل گئے

جمعرات 13 اگست 2020 17:38

خضدار، 2 بار زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
خضدار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2020ء) بلوچستان کے ضلع خضدار میں 30منٹ کے دوران دو بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی پہلی بار شدت 5 اعشاریہ 4اوردوسری بار 4 اعشاریہ 9ریکارڈکی گئی۔

(جاری ہے)

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق رات کے 3 بجکر40 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے، زلزلے کی شدت 5 اعشاریہ 4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی زیر زمین گہرائی 25 کلو میٹر تھی جبکہ اس کا مرکز خضدار سے 58کلومیٹر دور شمال مغری علاقہ تھا۔

دوسری بار زلزلے کے جھٹکے 4بجکر9 منٹ پر محسوس کئے گئے،جس کی شدت 4 عشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی، زیر زمین گہرائی40 کلومیٹر تھی اور مرکز خضدار کے شمال مغربی علاقے میں 68 کلومیٹر دور تھا۔زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی علاقے میں خوف پھیل گیا اور اہل علاقہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے اپنے گھروں سے نکل گئے۔

متعلقہ عنوان :