محکمہ زراعت پنجاب نے کپاس کی بہتر نگہداشت کیلئے حکمت عملی جاری کردی

جمعرات 13 اگست 2020 23:43

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کپاس کے کاشتکار کپاس کی فصل میںجڑی بوٹیوں کی تلفی پر فوری توجہ دیں۔جڑی بوٹی مار سپرے کیلئے فلیٹ فین نوزل استعمال کریں اور پانی کی مقدار 100 تا120 لٹر فی ایکڑ رکھیں اور ایسی زہریں جن سے فصل کے نقصان کا اندیشہ ہو تو شیلڈ لگا کر سپرے کریں۔ترجمان نے مزید بتایا کہ کپاس کی فصل میں آبپاشی ہمیشہ واٹر سکائوٹنگ کے بعد کریںیعنی پانی کی کمی کی علامات اگر کھیت میں نظر آئیں تو آبپاشی کریں۔

(جاری ہے)

ان علامات میں پتوں کا نیلگوں ہونا،اوپر والی شاخوں کی درمیانی لمبائی میں کمی،سفید پھول کا چوٹی پر آنا،تنے کے اوپر والے حصے کا تیزی سے سرخ ہونا اور چوٹی کے پتوں کا کھردرا ہونا شامل ہے۔محکمہ زراعت پنجاب کے ترجمان نے مزید بتایا کہ اگست کے دوسرے پندھرواڑے علاقائی مناسبت اور موسمی حالات کی وجہ سے سفید مکھی،سبزتیلا،تھرپس اور ملی بگ کے حملے کا خطرہ موجود ہوتا ہے۔اگر ان کیڑوں کا حملہ نقصان کی معاشی حد سے تجاوز کر جائے تو کاشتکار محکمہ زراعت کے مقامی عملے کے مشورے سے سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :