لاہور چیمبر کی لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کو مبارکباد

منگل 1 ستمبر 2020 17:55

لاہور چیمبر کی لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2020ء) لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ، سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد نے لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے الیکشن میں نو منتخب عہدیداران صدرعامر نوید چوہدری ، جنرل سیکٹری حسن علی، نائب صدر منصور بخاری ، فنانس سیکٹری شہزاد خان ابدالی ، ایگزیکٹو کمیٹی ممبران فاخر ملک، شیخ رشید ، سُدھیر چوہدری اور احسن صدیق کو منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نو منتخب عہدیداران اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بھر پور کام کریں گے اور تاجروں کی آواز بن کر اُن کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن ایک ادارے میں تبدیل ہو چُکی ہے اور جو آگاہی اور شعور اُجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ لاہورچیمبر کے عہدیداروں نے لاہور اکنامک جرنلسٹ ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔