مون سون کی بارش نے جھنگ میں جل تھل کردیا، اکثر علاقے گندے پانی کے جوہڑ میں تبدیل
منگل 1 ستمبر 2020 22:11
(جاری ہے)
شہریوں نے کہا کہ اگرچہ محکمہ موسمیات نے اس بار مون سون کے دوران معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیش گوئی کی ہے مگر پھر بھی میونسپل کارپوریشن جھنگ کی جانب سے قبل از وقت کوئی مناسب اقدامات نہ کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محلہ سلطانوالہ، بستی ارائیانوالی، محلہ جوگیانوالہ، محلہ باغوالہ سمیت شہر کے اکثر علاقے گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہوچکے ہیں، نالیاں کئی کئی سال سے صفائی نہ ہونے کے باعث گاب سے اٹی پڑی ہیں ،سیوریج لائنوں کی گزشتہ کئی سالوں سے ایک بار بھی صفائی ہی نہیں کی گئی اسی طرح ہر گلی محلے میں ملبے کے ڈھیر پڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ محلہ سلطانوالہ، بستی ارائیانوالی، محلہ جوگیانوالہ، محلہ باغوالہ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں نئے مکانات کی تعمیر کے دوران قانون کو گھر کی لونڈی سمجھتے ہوئے شہریوں نے جگہ جگہ اونچے اونچے ریمپ بناکر بارشی پانی کی نکاسی کا راستہ روک دیا ہے اس پر ستم ظریفی یہ کہ بلدیہ جھنگ کے نا اہل حکام ڈسپوزل سٹیشنوں پر نصب نکاسی ۱ٓب کی مشینری کو بھی ہمہ وقت فل گنجائش کے مطابق نہ چلارہے ہیں حالانکہ پی او ایل کی مد میں ماہانہ ڈیزل و پٹرول کے نام پر لاکھوں روپیہ نکلوایا جارہا ہے مگر وہ رقم کہاں جارہی ہے کسی کو کچھ معلوم نہیں۔انہوں نے کہا کہ بلدیہ جھنگ نے گلی محلوں سے کوڑا کرکٹ اٹھانے کے نام پر گدھا گاڑیوں کے متبادل کے طور پر لاکھوں روپے مالیتی لوڈر چنگ چی رکشے حاصل کئے تھے مگر محلہ سلطانوالہ، بستی ارائیانوالی، محلہ جوگیانوالہ، محلہ باغوالہ سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں اب نہ تو وہ لوڈر رکشے نظر ۱ٓرہے ہیں اور نہ ہی ان پر تعینات عملہ صفائی کہیں نظر ۱ٓرہا ہے ۔شہریوں نے اس صورتحال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے فوری محلہ سلطانوالہ، بستی ارائیانوالی، محلہ جوگیانوالہ، محلہ باغوالہ سمیت شہر کے تمام علاقوں میں صفائی کی خصوصی مہم شروع، سالہا سال سے گاب سے اٹی ہوئی نالیوں سے گاب نکلوانے، سیوریج لائنوں کی صفائی کرواکر اس میں سے سلٹ ،کو ڑا کر کٹ و کچرا نکلوانے،جابجا پڑے کوڑے اور ملبے کے ڈھیر اٹھوانے اور ۱ٓئندہ ایام میں ہونیوالی مون سون کی مزید بارشوں کے نقصانات سے بچنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد طاہر وٹو نے منگل کے روز مون سون کی بارشوں کے حوالہ سے انتظامی افسران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ شہر سے بارشی پانی کی نکاسی کے حوالہ سے فوری عملی اقدامات کا جائزہ لیں اور اس حوالہ سے تمام امور کی کڑی نگرانی کریں تاکہ شہریوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔ انہوںنے کہا کہ شہراورتحصیلوں کے نشیبی علاقوں میں پانی کا انخلاء فوری کیا جائے جبکہ گلیوں اور سڑکوں کی صفائی ستھرائی میں کسی قسم کی سستی کا مظاہر ہ نہ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن جھنگ کو ہدایت کی کہ اگر کسی جگہ بارش کے پانی کے جمع ہونے کی اطلاع ملے تو اس کے فوری نکاس کا بندوبست کیا جائے اورشہرکے تمام ڈسپوزل پلانٹس کو چالو حالت میں رکھا جائے تاکہ نکاسی ۱ٓب میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ڈپٹی کمشنر نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ دوران بارش برقی آلات ، بجلی کے پولز اور بجلی کے تاروں کے پاس ہرگز نہ جائیں جبکہ گھروں کی ناقص اور غیر پختہ چھتوں کے نیچے بیٹھنے سے بھی گریز کیا جا ئے۔مزید قومی خبریں
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.