سائٹ کے صنعتکاروں کا چیئرمین ایف بی آر سے انکم ٹیکس نوٹسز6ماہ کے لیے مؤخر کرنے کا مطالبہ

کرونا سے پیدا سنگین معاشی بحران میں فیکٹریاں چلائیں یا انکم ٹیکس نوٹسز کا جواب دیتے پھریں سلیمان چاؤلہ ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کے لیے کاروبار میں آسانیاں پیدا کی جائیں، صدر سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری

منگل 8 ستمبر 2020 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 ستمبر2020ء) سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدرسلیمان چاؤلہ نے صنعتکاروں کوانکم ٹیکس نوٹسز بھیجنے پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آرمحمد جاوید غنی سے درخواست کی ہے کہ ملک کے موجودہ معاشی بحرانوں کے پیش نظر انکم ٹیکس نوٹسزواپس لیتے ہوئے 6ماہ کے لیے مؤخر کئے جائیں تاکہ صنعتکار برادری بلاکسی رکاوٹ پیداواری سرگرمیاںجاری رکھ سکے۔

سلیمان چاؤلہ نے میڈیا کو جاری بیان میں کہاکہ صنعتکار برادری پہلے ہی کروناوبا کے تباہ کن اثرات کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی بقا قائم رکھنے کے لیے سخت جدوجہد کررہی ہے اوراب جب کرونا کی وبا بتدریج کم ہورہی ہے اور بڑی مشکل سے صنعتوں کا پہیہ چلنے لگا ہے ایسے میںصنعتوں کو انکم ٹیکس کے نوٹسزارسال کرناان کی مشکلات میں مزید اضافے کاباعث ہے لہٰذا ایف بی آر کو چاہیے کہ وہ صنعت دوست اقدامات عمل میں لا کر پیداواری سرگرمیاں معمول کے مطابق بحال کرنے میں صنعتکاروں کی مدد کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ملک میں جاری سنگین معاشی بحران میں صنعتکار اپنی فیکٹریاں چلائیں یا انکم ٹیکس کے نوٹسز کا جواب دیتے پھریں بلکہ حکومتی اداروں کو چاہیے کہ وہ صنعتکاروں کو مزید مشکل میں ڈالنے کی بجائے ایسے اقدامات یقینی بنائے جس سے صنعتوں کو فروغ حاصل ہو اور ملک دوبارہ معاشی ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :