پہلاآل تحصیل باغبانہ مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح
پہلا میچ شہید بابا سکندر جان زہری فٹبال کلب خط کپر اور نوروز فٹبال کلب باغبانہ کے مابین کھیلاگیا ،دونو ںفٹبال ٹیمیں مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہے
اتوار 13 ستمبر 2020 20:00
(جاری ہے)
مہمان خاص نے فٹبال کو کک لگاکر ٹورنامنٹ کا باقائدہ افتتاح کیا قبل ازیں مہمان خاص کا دونوں فٹبال کلب کے کھلاڑیوںسے تعارف کرایا گیا ،پہلا میچ شہید بابا سکندر جان زہری فٹبال کلب خط کپر اور نوروز فٹبال کلب باغبانہ کے مابین کھیلاگیا جوکہ دونو ںفٹبال ٹیمیں مقررہ وقت تک بغیر کسی گول کے برابر رہے ۔
اس موقع پر مہمان خاص نے دونوں فٹبال ٹیموں کے شاندار کھیل کو سراہا ٹورنامنٹ کمیٹی کے جوش جزبہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہر سے دورگھوڑاوہ کپر جیسے پسماندہ دیہات میں اسطرح کے شاندار فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کر کے نوجوانوںکو بہترین کھیل کی تفریح کے مواقع فراہم کرنا قابل داد ہیںہم انشااللہ گھوڑاوہ کپر کے اسپورٹس مینوں کے تمام مسائل چیف آف جھالاوان نواب ثنااللہ خان زہری کے ہدایات کے روشنی میں حل کریں گے مہمان خاص نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج جس ہستی مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی کے نام فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح میرے لئے بہت بڑا اعزاز ہے کیونکہ مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی ادیب مفکر قلم کار ہونے کے ساتھ اسپورٹس کے فروغ کے لئے اپنی زندگی میں بہت کام کیا اور اپنے طاقتور قلم کے زریعے کھلاڑیوں کے مسائل میڈیا میں اجاگر کئے وہ اسپورٹس سے محبت کرنے والے انسان تھے بہت جلد مرحوم قاضی عبدالصمد شاہوانی کے نام پر آل بلوچستان فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے صدر محمد اکرم شاہوانی ٹورنامنٹ کوارڈ ینیٹرمحمد یاسین شاہوانی ٹورنامنٹ کے رابطہ سیکرٹری اور شہید سکندر فٹبال کلب خط کپرکے کپتان عبدالحمید شاہوانی شاہنواز شاہوانی عبدالرحمن شاہوانی کے علاوہ فٹبال شائقین کی بڑی تعداد فٹبال گرائونڈ میں موجود تھے ۔مزید قومی خبریں
-
وزارت مذہبی امور کے زیر انتظام 39 واں سالانہ مقابلہ حفظ قرآن و حسن قرأت شروع
-
لیسکو کی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی ،4 بجلی چور گرفتار
-
10کلو آٹے کی قیمت میں 500سے 600روپے تک کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے‘وزیر خوراک پنجاب
-
لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار
-
وزارت مذہبی امور نے پرائیویٹ حج سکیم کے عازمین کی بکنگ کا ڈیٹا ’’پاک حج ‘‘موبائل ایپ پر لوڈ کردیا
-
روٹی کی نئی قیمتوں کیخلاف درخواست، ڈی سی اسلام آباد و ایڈووکیٹ جنرل طلب
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی ملاقات
-
مانسہرہ پولیس کی کارروائی ، دو منشیات فروش گرفتار
-
’’یوم تکبیر ‘‘ 28مئی کو جوش و خروش اور ملی جذبہ کے ساتھ منایاجائے گا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.