ایمریٹس نے طالب علم اور انکے اہل خانہ کیلئے رعایتی نرخوں پر سفر اور دیگر سہولیات متعارف کرادیں

ایمریٹس نے بیرون ملک طالب علموں کے لئے دلچسپ سفری آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے

منگل 15 ستمبر 2020 17:58

ایمریٹس نے طالب علم اور انکے اہل خانہ کیلئے رعایتی نرخوں پر سفر اور ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 ستمبر2020ء) ملک طالب علموں کے لئے دلچسپ سفری آفر متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر کی بدولت پورے سال کے دوران وہ اپنے اہل خانہ سے مل سکیں گے اور زیادہ دنیا گھوم سکیں گے۔
چاہے یہ گھر اور اسکول کے درمیان سفر ہو، یا سال میں اسکول بریک کے دوران دوستوں کے ساتھ دنیا مزید دیکھنے کا معاملہ ہو، مسافر طالب علم اکانومی، اور بزنس کلاس کے کرایوں میں خصوصی رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں، اسی طرح اضافی سامان پر ان کے لئے فراخدلانہ الاوٴنس ہے۔

مزید برآں، سفر سے 7 روز قبل تک اپنے سفرکی بکنگ کی تاریخ بلامعاوضہ تبدیل کرائی جاسکتی ہے ۔
اس کے علاوہ ، سفر میں طالب علم کے ہمراہ انکے اہل خانہ اور انکے ساتھی بھی اس منفرد آفر سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں۔

(جاری ہے)


لاکھوں طلب علموں نے اپنی مزید تعلیم بیرون ملک حاصل کرنے کا انتخاب کیا ہے اور یونیسکو کے انسٹی ٹیوٹ آف اسٹیٹسٹکس کے اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ نوجوان افراد میں اپنے سفر اور تعلیمی انتخاب کے حوالے سے بیرون ملک جانے کا رجحان بڑھ رہا ہے۔

بہت سے بین الاقوامی طالب علم تعلیمی سال کے دوران اپنے دوستوں کے ساتھ بھی سفر کرتے ہیں۔
ایمریٹس طالب علموں کی حوصلہ افزائی کررہی ہے کہ وہ مزید دنیا دیکھیں اور اسکے ساتھ ہی ساتھ انہیں اپنے اہل خانہ سے مزید ملاقاتوں کے لئے معاونت فراہم کرے۔
اس آفر کو حاصل کے لئے 31 اکتوبر 2020 تک لازمی ٹکٹس بک کروالیں اور STUDENT کا پروموشنل کوڈ استعمال کریں۔

تمام ٹکٹوں کی زیادہ سے زیادہ میعاد 12 مہینے تک قائم رہے گی۔
طالب علم ایئرلائن کے لائلٹی پروگرام ایمریٹس اسکائی وارڈز کے رکن بن کر حاصل ہونے والے مائلز کو فلائٹس، اپ گریڈز اور مختلف وسیع اقسام کے ریوارڈز کے لئے استعمال کرسکتے ہیں۔
ایمریٹس سفر کے ہرمرحلے میں جامع اقدامات پر عمل پیرا ہے تاکہ اپنے صارفین اور ملازمین کی آن گراؤنڈ اور فضا میں حفاظت کو یقینی بنایا جائے جبکہ ایمریٹس کی پروازوں سے سفر کرنے والے صارفین کو اعزازی حفاظتی کٹ بھی فراہم کی جائے گی جو ماسکس، دستانے، ہینڈ سینی ٹائزر اور جراثیم کش ٹشو پر مشتمل ہوگی۔

مسافروں، سیاحوں اور لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے دبئی (اور متحدہ عرب امارات) آنے والے تمام مسافروں کے لئے کرونا پی سی آر ٹیسٹ لازم ہے ، چاہے وہ کسی بھی ملک سے آرہے ہوں۔
ایئرلائن نے دوران سفر اضافی یقین دہانیوں اور اعتماد کے ساتھ سفر کے لئے صف اول کے اقدامات متعارف کرائے ہیں جن میں ہر مرحلے پر بایو سیفٹی اقدامات سے لیکر کرونا کا مفت میڈیکل کور اور باسہولت بکنگ پالیسیاں شامل ہیں۔