جنگ عظیم دوئم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جہاز کی باقیات ناروے سے دریافت

ہفتہ 19 ستمبر 2020 13:53

جنگ عظیم دوئم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جہاز کی باقیات ناروے سے دریافت
اوسلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 ستمبر2020ء) ناروے کے قریب سمندر سے دوسری جنگ عظیم کے دوران ڈوبنے والے جرمن جنگی جہاز کی باقیات 80 سال بعد مل گئیں۔

(جاری ہے)

غیرملکی خببرساں ادارے کے مطابق دوسری جنگ عظیم کے دوران برطانوی آبدوز کا نشانہ بننے کے بعد جرمن فوجیوں نے اپنا جہاز خود ڈبو دیا تھا۔تقریبا 80 سال بعد جرمن جنگی جہاز کی باقیات سمندر سے مل گئی ہیں، جہاز پر اب بھی جرمن نازیوں کا نشان موجود ہے۔یہ جنگی جہاز اس بیڑے کا حصہ تھا جس نے 1940 میں ناروے پر حملہ کیا تھا۔جہاز سمندر برد کرنے سے پہلے جرمن نازی فوجیوں نے جہاز خالی کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :