ملتان ڈویژن میں پانچ روزہ انسدادپولیومہم شروع

ہفتہ 19 ستمبر 2020 15:04

ملتان ڈویژن میں پانچ روزہ انسدادپولیومہم شروع
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2020ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ملتان ڈویژن میں پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا۔انسداد پولیو مہم کا افتتاح کمشنر جاوید اختر محمود نے بچے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا کہ پانچ روزہ مہم میں ڈویژن بھر میں 23 لاکھ43 ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔

ضلع ملتان میں 9 لاکھ، خانیوال میں 5 لاکھ 52 ہزار، لودھراں میں 3 لاکھ 21 ہزار، وہاڑی میں 5 لاکھ 70 ہزار بچوں کو پولیو وائرس سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔مہم کے آخری دو روز میں پولیو کے قطروں سے رہ جانے والے بچوں کو خصوصی طور پرقطر ے پلانے پر توجہ دی جائیگی تاکہ کوئی بچہ پولیو قطرے پینے سے محروم نہ رہے۔