وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر احساس پروگرام ’’نئی زندگی ‘‘اور’’ ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ‘‘ کاآغاز
پنجاب کے 11پسماندہ اضلاع میں عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں اور معاشی ترقی کے مواقع کی فراہمی
ہفتہ 19 ستمبر 2020 16:06
(جاری ہے)
محروم طبقات کے مساوی حقوق اورضروریات کی ادائیگی اور معاشرے میں ان کی سربلندی کا وقت آگیا ہی-’’نئی زندگی‘‘پروگرام کے تحت تیزاب گردی کاشکار مردو خواتین کا علاج اور بحالی شامل ہی- تیزاب گردی کے شکارافرادکے سماجی حقوق کا تحفظ کیاجائے گا اورانہیںباوقار زندگی کے مواقع فراہم کئے جائیں گی- تیزاب سے متاثرہ افراد کا سرکاری خرچ پر مکمل علاج کرایا جائے گا- لاہور کے جناح اور میوہسپتال،بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال،ملتان نشترہسپتال،فیصل آباد الائیڈ ہسپتال اورراولپنڈی ہولی فیملی ہسپتال میں جدید ترین برن یونٹ قائم ہو چکے ہیں-متاثرہ افراد کے لئے ہنر مندی اور خودروزگارکیلئے بلاسود قرضوں کا اہتمام کیا جائے گا- تیزاب گردی کا شکارہونے والے افراد مکمل طور پر ریاست کی ذمہ داری ہوںگے او رحکومت ان کا مکمل علاج کرائے گی-ابتدائی طورپر نئی زندگی پروگرام کیلئے 20کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں- پنجاب کے 11پسماندہ اضلاع میں عوام کو صحت اور تعلیم کی بہترین سہولتیں اور معاشی ترقی کے مواقع دیں گی- پہلے مرحلے میں مظفرگڑھ اور بہاولپور ، دوسرے مرحلے میں راجن پور، ڈی جی خان ، رحیم یار خان ، بھکر اور میانوالی میں پراجیکٹ شروع ہو گا-تیسرے مرحلے میں بہاولنگر، لودھراں ، لیہ اور خوشاب میں ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا جائے گا- پنجاب میں 166بنیاد ی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن کی جائے گی-17 بنیادی مراکزصحت کوبی ایچ یو پلس اپ گریڈکیاجائے گااور 166 او ٹی پی ایس مراکزقائم ہوں گی- مراکز صحت میں 24 گھنٹے ہیلتھ سروسز کیلئے 1148 اضافی سٹاف ممبرزتعینات ہوں گی- 669مراکز صحت میں الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ ای ایم آر شروع کیاجائے گا-5 لاکھ 64 ہزار افراد کے لئے مشروط کیش ٹرانسفر پروگرام کا آغاز کیا جارہاہے -انہوںنے کہاکہ نادار خواتین کو بچوں کے پیدائش کے دو سال بعد تک 16 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی-پنجاب کے 9 اضلاع میں ویسٹ مینجمنٹ سسٹم لائیں گی- حکومت نے غریب اور نادار خاندانوں کے معاشی مسائل حل کرنے پر بھی توجہ دے رہی ہی- والدین اور بالغ بچوں کو روزگار کے لئے ٹریننگ ، پیداواری اثاثے ، چھوٹے قرضے اور معاونت اور رہنمائی کی جائے گی اور اس اقدام سے 75 ہزار سے زائد نوجوان اپنی روزی کمانے کے قابل ہو جائیں گی- ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن کے تحت صوبہ بھر کے 3400 سکولوں کے کلاس روم کو اپ گریڈ کیا جائے گا- 2800 ہیڈ ٹیچرز کو لیڈر شپ کی بھی ٹریننگ دی جائے گی- اساتذہ کو چھوٹے بچوں کو پڑھانے کے لئے خصوصی طور پر ٹرینڈ کیا جائے گااور ان بچوں میں مطالعہ کی عادت پختہ کرنے کے لئے ریڈنگ کارنر بھی قائم کئے جائیں گے - ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشنسے ایک لاکھ سے زائد طلبہ مستفید ہوں گی-اگلے تین سال میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے نئے پراجیکٹ متعارف کرائے جائیں گے اور ہم عوام کے حاکم نہیں ، خدمت گار ہیں-مجھے یقین ہے کہ برسوں سے پسماندگی کے شکار عوام کی حالت اب ضرور بدلے گی اور لوگوں کے چہروں پر خوشیاں ضرور آئیں گی-پنجاب پہلا صوبہ ہے جہاں پر سوشل پروٹیکشن کیلئے اربو ںروپے کا پراجیکٹ شروع کیاگیاہی-تحریک انصاف کی حکومت کا منشور لوگوں پر سرمایہ کاری کرناہے اور آج پنجاب کی تاریخ کا سب سے بڑا سماجی تحفظ کا پروگرام کا آغاز ہواہی-باہمت بزرگ پروگرام کے تحت 65برس سے زائد عمر کے مرد وخواتین او رخواجہ سرائوں کو مالی امداد دی جائے گی-ہم قدم پروگرام کے تحت معذور افراد کو مالی امداد اور قرضے فراہم کئے جائیں گی-ہم معذور افراد کو تربیت بھی دیں گی-
مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.