جمعیت طالبات کی جدوجہد سراپا عہد و وفا ہے ، فاطمہ فہیم

پیر 21 ستمبر 2020 19:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) اسلامی جمعیت طالبات پاکستان کی ناظمہ اعلی فاطمہ فہیم نے 51 ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ جمعیت طالبات کی جدوجہد سراپا عہد و وفا ہے اور ہم رب العزت کے شکرگزار ہیں کہ اس نے ہمیں اس مقصد عظیم کے لیے منتخب کیا۔

(جاری ہے)

اسلامی جمعیت طالبات طالبات کی نمائندہ تنظیم ہے جو معاشرے میں خیر کو عام کرنے کیلئے 51 سال سے میدان عمل میں موجود ہے۔ دعوت و عظیمت کا یہ بہر بے کراں اپنی آب و تاب سے چمکتا ہوا اپنی منزل مقصود صراط مستقیم کی جانب رواں دواں ہے۔ اللہ تعالی اس میں مزید برکت عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :