ٹی ٹونٹی میچ میں ہیٹرک والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے، شاہین شاہ آفریدی

پیر ستمبر 21:02

ٹی ٹونٹی میچ میں ہیٹرک والدین کی دعائوں کا نتیجہ ہے، شاہین شاہ آفریدی
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 ستمبر2020ء) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان فاسٹ بئولر شاہین شاہ آفریدی نے ٹی ٹونٹی میچ میں ہیٹ ٹرک کرنے کے بعد جاری اپنے پیغام میں اس اعزاز کو والدین کی دعائوں کا نتیجہ قرار دیا ہے ۔شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں اللّٰہ تبارک تعالیٰ کی تعریف بیان کی اور کہا کہ ہیٹ ٹرک والدین کی دعاو?ں کا نتیجہ ہے۔

(جاری ہے)

20 سالہ نوجوان کھلاڑی نے اپنے ٹوئٹ میں ہیمپشائر کائونٹی کرکٹ کلب کا مواقع فراہم کرنے اور غیر مشروط مدد کا شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام کے ا?خر میں انہوں نے دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز شاہین شاہ ا?فریدی نے وائٹلٹی بلاسٹ میں ہمپشائر کی نمائندگی کرتے ہوئے لگاتار 4 اور مجموعی 6 وکٹیں حاصل کیں اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔