پی ایف ایف کا دوسرے بیچ کے شرکاء کیلئے خصوصی آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا
ہفتہ 22 اگست 2026 13:56
(جاری ہے)
دوسرے بیچ کے سیشن میں ڈسٹرکٹ سیف گارڈنگ فوکل پرسنز کو ان کے کردار اور ذمہ داریوں سے آگاہ کرنے، سیف گارڈنگ سے متعلق خدشات کی نشاندہی کرنے اور چیمپئن شپ کے دوران اپنے اپنے اضلاع میں مناسب سیف گارڈنگ اقدامات نافذ کرنے کے حوالے سے تربیت فراہم کی گئی۔
پاکستان فٹبال فیڈریشن کے چیف آپریٹنگ آفیسر محمد شاہد نیاز کھوکھر نے سیشن میں شرکت کرنے والے تمام ڈسٹرکٹ سیف گارڈنگ فوکل پرسنز کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ان کے حوصلہ افزا کلمات میں سیف گارڈنگ کی اہمیت اور فٹبال سے وابستہ تمام افراد کی جانب سے کھلاڑیوں ودیگر شرکا ء کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اجتماعی ذمہ داری کو اجاگر کیا گیا۔سائوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن (ساف) کی سیف گارڈنگ کوآرڈینیٹر فاطمہ عیشہ نے بھی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سیف گارڈنگ کے بنیادی تصور سے آگاہ کیا۔ انہوں نے سیف گارڈنگ کے مفہوم، فٹبال میں اس کی اہمیت اور فیفا کے سیف گارڈنگ اصولوں و رہنما ہدایات کے مطابق اس کے نفاذ کی ضرورت پر روشنی ڈالی۔سیشن کو مزید پاکستان فٹبال فیڈریشن کی سیف گارڈنگ آفیسر عروج سہیل نے آگے بڑھایا، جنہوں نے ڈی ایف سی 2026 کے دوران اختیار کیے جانے والے سیف گارڈنگ پروٹوکولز اور طریقہ کار کی تفصیلی وضاحت کی۔انہوں نے فیفا کی رہنما ہدایات کے مطابق سیف گارڈنگ اقدامات پر عمل درآمد کے حوالے سے شرکاء کو عملی رہنمائی فراہم کی، جس میں ممکنہ خطرات کی نشاندہی، سیف گارڈنگ سے متعلق خدشات پر مناسب ردعمل اور طے شدہ رپورٹنگ و رسپانس میکانزم پر عمل درآمد شامل تھا۔انٹرایکٹو سیشن کے دوران مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے شرکاء کو عملی چیلنجز پر تبادلہ خیال کرنے اور اپنے اپنے فٹبال ماحول میں سیف گارڈنگ کے معیارات کو موثر انداز میں نافذ کرنے کے طریقوں پر غور کرنے کا موقع بھی ملا۔ترجمان کے مطابق دوسرے بیچ کی تربیت کی تکمیل کے بعد پی ایف ایف کا سیف گارڈنگ ڈیپارٹمنٹ باقی تربیتی سیشنز کی تیاری جاری رکھے ہوئے ہے تاکہ پاکستان بھر کے ڈسٹرکٹ سیف گارڈنگ فوکل پرسنز کو ڈی ایف سی2026 کے دوران سیف گارڈنگ کے موثر نفاذ کے لیے ضروری علم، آگاہی اور عملی مہارتوں سے لیس کیا جا سکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ذیاد اکرم خان درانی فٹ بال ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس پیر کو ہوگا
-
پاکستانی بائولر اعزاز الرحمان 25 ویں ایشین جونیئر ٹین پن بالنگ چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی کے لئے پر عزم
-
ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے سابق سیکرٹری رائے اقبال انجم کی اظہار تعزیت
-
کپتان اظہرعلی نے کوچنگ کے میدان میں اہم سنگِ میل عبور کرلیا
-
چینی روبوٹ نے یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا ریکارڈ توڑ دیا
-
پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ملک گیر سطح پر ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام شروع کرنے کا اعلان
-
پاکستان نے انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کئی ناپسندیدہ ریکارڈ اپنے نام کر لیے
-
شوریف الاسلام نے آسٹریلیا میں اپنی پہلی ٹیسٹ اننگز میں ہی ایسا اعزاز حاصل کرلیا جو وقار یونس اور مرلی دھرن پورے کیریئر میں نہ کرسکے
-
خیبر پختونخواہ انڈر-17 فٹ بال دو ٹیموں کے لئے 46 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا
-
ذیاد اکرم درانی میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ 25 اگست سے بنوں میں شروع ہو گا
-
پی ایف ایف کا دوسرے بیچ کے شرکاء کیلئے خصوصی آن لائن تربیتی سیشن کا انعقاد کیاگیا
-
پاکستانی ویمن فٹ بالر مریم محمود نے انٹرنیشنل آنر بورٓڈ پر جگہ بنالی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.