ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل

محکمہ صحت نی5افسران پرمشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ، قبر کشائی کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی

منگل 22 ستمبر 2020 17:50

ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل
میرپور خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2020ء) ڈاکٹرماہاکی قبرکشائی کیلئے 5 افسران پر مشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا گیا، تاہم قبر کشائی کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر ماہا کی قبرکشائی کیلئے عدالتی حکم پر میڈیکل بورڈتشکیل دے دیا گیا ، محکمہ صحت نی5افسران پرمشتمل میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ، قبر کشائی کے لیے تاریخ بعد میں مقرر کی جائے گی۔

یاد رہے ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ساتھ میں میڈیکل بورڈ کیلئے درخواست دائرکی تھی ، جس میں کہا گیا تھا کہ پولیس نے ڈاکٹر ماہا شاہ کیواقعیکوخودکشی قرار دیا، پولیس نے شواہد بھی خود کشی کے حساب سے جمع کیے، ہر سطح سے تحقیقات کیلئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے کہا تھا کہ رپورٹ کے مطابق سرمیں بائیں جانب گولی لگی،دائیں جانب سے خارج ہوئی، پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر نے رپورٹ غلط دی ہے، قبرکشائی،پوسٹ مارٹم،مزیدمیڈیکل معائنے کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹر ماہا شاہ کو زہر یا زیادہ ڈرگس دی گئی ہے، مقدمہ ڈاکٹر ماہا شاہ کے والد آصف علی شاہ کی مدعیت میں درج ہے اور مقدمے میں ملزم جنید ،وقاص، عرفان قریشی و دیگر نامزد ہیں۔اس سے قبل جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے ڈاکٹر ماہا شاہ مبینہ خود کشی کیس میں قبرکشائی،پوسٹ مار ٹم کی درخواست منظور کرتے ہوئے کہا تھا عدالت کو قبر کشائی پر کوئی اعتراض نہیں ہے ، استغاثہ کارروائی کرے عدالت تفتیش میں مداخلت نہیں کرسکتی۔تحریری حکم میں کہا گیا تھا کہ ڈاکٹرماہاکی قبر کشائی،پوسٹ مارٹم قانون کے مطابق کی جائے۔