حکومت نے ججوں کی عمر 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے کے لئے کوئی بل پیش نہیں کیا ہے،ترجمان

منگل 22 ستمبر 2020 17:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 ستمبر2020ء) ترجمان وزارت قانون و انصاف نے کہا ہے کہ وزارت قانون و انصاف/وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے ججوں کی عمر 65 سال سے بڑھا کر 68 سال کرنے کے لئے کوئی بل پیش نہیں کیا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو ترجمان وزارت قانون و انصاف نے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ ایک پرانا پرائیویٹ ممبر بل تھا جس پر قائمہ کمیٹی برائے قانون و انصاف کے اجلاس میں غور کیا گیا، یہ بل وزارت قانون/وفاقی حکومت نے پیش نہیں کیا۔ وزارت قانون و انصاف/وفاقی حکومت نے ماضی میں کبھی بھی ایسا کوئی بل پیش نہیں کیا اور نہ ہی اب اس طرح کا کوئی بل پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :