چترال میں سیلاب سے تباہ شدہ ریشون بجلی گھر کی بحالی کے لئے ہنگامی اقدامات
69میگاواٹ لاوی پراجیکٹ پر تعمیراتی کام دوبارہ شروع ،ٹھیکہ دارسے ریکوری رپورٹ طلب پن بجلی منصوبوں کی تعمیر میں کوتاہی اورتاخیرناقابل برداشت ہے،سی ای اوپیڈوانجینئرنعیم خان
منگل 22 ستمبر 2020 19:54
(جاری ہے)
ضلع اپر اورلوئیرچترال میں 69میگاواٹ لاوی پن بجلی منصوبہ،ریشون پن بجلی گھر کی بحالی اور دیگر منی مائیکروہائیڈل پراجیکٹس کی سائیٹ پرتعمیراتی کام کی رفتارکا جائزہ لینے کے لئے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
کوروناوائرس جیسی ایمرجنسی صورتحال کے بعد لاوی ہائیڈروپاورپراجیکٹ پر کافی عرصے سے رکے کام کو بحال کردیا گیا اورٹھیکہ دارکو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ریکوری پلان ترتیب دے کر 10روزکے اندررپورٹ پیش کرے۔ اسی طرح سیلاب کے دوران تباہ شدہ ریشون بجلی گھر پر بحالی کے کام کا بھی جائزہ لیاگیااوربتایا گیا کہ رواں سال جون میں کام مکمل کرکے بجلی گھر کو بحال کیا جانا تھا تاہم کوروناصورتحال اور حالیہ تباہ کن سیلاب سے بجلی گھر کو بہت نقصان ہواہے اس کے ساتھ ساتھ منصوبے کوجانے والے راستے بھی سیلاب سے تباہ ہوگئے ۔ انجینئرنعیم خان نے متعلقہ حکام کوہدایت کی کہ محکمہ سی اینڈ ڈبلیو سے رابطہ کرکے لنک روڈ کی بحالی ممکن بناکر منصوبے کو جلد ازجلدمکمل کرکے بجلی کی پیداوارکے لئے بحال کیا جائے کیونکہ اس سلسلے میں مزید تاخیر سے منصوبے کی تکمیل پر اثر ات پڑیں گے۔ اس موقع پر سی ای او پیڈوانجینئرنعیم خان نے پراجیکٹ ڈائریکٹرزکوسختی سے ہدایات جاری کیں کہ پن بجلی کے منصوبوں کی تعمیر پر اب مزیدتاخیر ناقابل برداشت ہے اورکسی بھی کوتاہی پر سخت کارروائی کی جائے گی۔مزید قومی خبریں
-
صدرآصف زرداری کوئٹہ کا 3 روزہ دورہ مکمل کر کے اسلام آباد روانہ
-
پنجاب بھر میں سرکاری سکولوں کو آئوٹ سورس کرنے کے منصوبے پرکام شروع
-
گھروں پر کوڑا ٹیکس لگانے کے لیے سمری تیار
-
شیرافضل مروت کے ساتھیوں اور یوٹیوبرمیں جھگڑا سوال کرنے پر جھگڑا ہوگیا ،بعد میں صلح ہوگئی
-
گھوٹکی میں بیٹی کی پیدائش پر شوہر کا اہلیہ اور اہلخانہ پر کلہاڑی سے حملہ
-
کراچی میں گھر سے چین، برطانیہ سمیت پانچ بڑے ممالک کی ادویات کی فروخت کا انکشاف
-
پاکستان اور بیلاروس کے درمیان دوطرفہ تجارت سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی ، جام کمال خان
-
ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کراچی کی کارروائیاں،5 ملزمان گرفتار
-
دعوت اسلامی کے تحت فیضان مدینہ میں محفل مدینہ کا انعقاد
-
سندھ کی ترقی میں مقامی سطح پرمشاورت صوبے کی ترقی کی ضامن ہوگی ، وزیراعلیٰ سندھ
-
حکومت پنجاب کا شہریوں کیلئے بڑا ریلیف؛ آٹے کے تھیلوں کے قیمت میں ریکارڈ کمی
-
ظلم کرنے والے سن لیں جیل میں بلیوں ، چھپکلیوں سے ڈرنے والی نہیں ، یاسمین راشد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.