نابینا افراد کی تنظیم وائس آف سپیشل پرسنز کی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر کے اعزاز میں تقریب منعقد

بدھ 23 ستمبر 2020 15:45

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 ستمبر2020ء) نابینا افراد کی تنظیم وائس آف سپیشل پرسنز نے ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور بیت المال محمد اسلم میتلا کے اعزاز میں ان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی جس میں انہیں سماجی بہبود کے میدان میں گراں قدر خدمات پر گولڈ میڈل اور دیگر تحائف دیئے گئے، تنظیم کے صدر نبیل ستی، سنیئر نائب صدر یاسر ملک کے علاوہ 60 سے زائد نابینا افراد بھی اس تقریب میں موجود تھے۔