انسداد پولیو مہم، ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک کا پولیو ورکر زکی سرگرمیوں کی مانیٹرنگ کے لیے رول ہیلتھ سنٹر الہ ڈھنڈ کا دورہ
بدھ 23 ستمبر 2020 17:37
(جاری ہے)
اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر رحمت علی وزیر، اسسٹنٹ کمشنر بٹ خیلہ سہیل احمد اور ڈاکٹر اعزاز بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے پولیو ورکرز کو ہدایت کی کہ وہ 5 سال سے کم عمر کے ہر بچے تک رسائی یقینی بنائیں اور نئی نسل کو پولیو سے بچائیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پولیو مہم میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے پولیو ٹیموں کے اہلکاروں اور دیگر محکمہ صحت کے ذمہ دار افسران و اہلکاروں کو بھی سختی سے ہدایت کی کہ رواں مہم کے دوران ریفیوزل کیسز پر خصوصی توجہ دی جائے۔ ریحان خٹک نے عوام سے اپیل کی کہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں کیونکہ پولیو سے نہ صرف ایک بچہ عمر بھر کے لیے معذور ہو جاتا ہے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ پورا خاندان بھی متاثر ہو جاتا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ پولیو کے موذی مرض کے مکمل انسداد کیلئے ہمیں جنگی بنیادوں پر ٹھوس اور عملی اقدامات کرنے چائیں تاکہ اس بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینک کر ہم اپنی آنے والی نسلوں کو محفوظ بناسکیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر ریحان خٹک نے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول الہ ڈھنڈ کا بھی دورہ کیا اور حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے بچائو کے لیے وضع کردہ ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ اکرام کلاسوں میں طلب کے درمیان سماجی فاصلوں، ماسک پہننے، سیناٹیزر اور تھرمل گن کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ بچوں کو کورونا وائرس سے محفوظ کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے طلبا سے مختلف سوالات بھی کیے اور انہیں کورونا وائرس سے بچنے کے لیے تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تلقین کی۔ انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام بچوں کی صحیح معنوں میں تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں کیونکہ آج کے بچے ملک و قوم کا مستقبل ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.