انسانی جانوں کی حفاظت اولین ترجیح، مہمند میں 53 مائنز کی انسپکشن مکمل کر لی، عارف احمد زئی
مائننگ دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایس او پیز تیار، خطرناک مائنز کو حفاظتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کر دی، معاون خصوصی مائنز اینڈ منرلز
بدھ 23 ستمبر 2020 18:42
(جاری ہے)
چیف انسپکٹر مائنز خیبرپختونخوا فضل رازق نے معاون خصوصی کو بتایا کہ سانحہ مہمند کے ساتھ مائنز میں حفاظتی اقدامات کی جانچ پڑتال کے لیے ضلعی انتظامیہ، ڈائریکٹوریٹ مائنز اینڈ منرلز اور انسپکٹوریٹ آف مائنز کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی بنائی گئی۔
کمیٹی کے اراکین نے علاقے میں 45 لیزز جن میں 75 کے قریب ماربل اور مختلف معدنیات کی کانیں موجود ہیں میں سے 53 کی انسپکشن کی۔ کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں 26 کانوں کو انتہائی خطرناک قرار دیا جبکہ 28 کو کسی حد تک محفوظ اور 9 کو بظاہر محفوظ قرار دیا۔ انسپکشن کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں بظاہر محفوظ قرار دی جانے والی کانوں میں کان کنی دوبارہ شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ تاہم ان کان مالکان کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی جائے گی۔ فضل رازق نے بتایا کہ مائنز اور کان کنوں کے لیے ایس او پیز بھی تیار کیے گئے ہیں جس پر عملدرآمد سے کان کنی کے عمل کو بہتر اور محفوظ بنایا جا سکے گا۔ دریں اثناء محکمہ معدنیات کے مانیٹرنگ افسران کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے معاون خصوصی برائے معدنیات نے کہا کہ سانحہ مہمند پر اب بھی دل افسردہ ہے۔ افسران فرائض پر سمجھوتہ کیے بغیر محنت اور جانفشانی سے ڈیوٹی سر انجام دیں۔ انہوں نے کہا محکمہ میں اصلاحات کا عمل شروع ہونے والا ہے جس سے صوبائی ریونیو میں مزید اضافہ ہوگا۔ عارف احمد زئی نے اس عزم کا بھی اظہار کیا کہ معدنیات انسپکٹوریٹ کو مزید فعال اور اس کی استعداد میں اضافہ کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سپیکر قومی اسمبلی کی چاند پر بھیجے جانے والے پاکستان کے پہلے سیٹلائٹ مشن کی روانگی پر مبارکباد
-
وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے ہواوے کے وفد کی ملاقات ،پاکستان میں ڈیجیٹل کوریڈور قائم کرنے پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر اطلاعات کا خضدار میں ریموٹ کنٹرول دھماکہ میں خضدار پریس کلب کے صدر سینئر صحافی محمد صدیق مینگل کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی ک چلاس بس حادثہ میں اموات پر اظہار افسوس
-
مویشیوں کی کراچی میں آمد پر ان کو ہیلتھ سرٹیفکیٹ اور دیگر مسائل کو حل کیا جائے گا ،سعید غنی
-
غذائی قلت سے نمٹنے کیلئے محکمہ پی اینڈ ڈی کی ملٹی سیکٹرل ٹاسک فورس کوشاں ہے، ناصرحسین شاہ
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
-
عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا جارہا ہے پھر لوگ کیوں الیکشن لڑیں ‘اسد قیصر
-
کسی سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی بندش کے حق میں نہیں، عطا تارڑ
-
وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے شام کے نائب وزیر تعلیم رامی الدھولی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات
-
چیئرمین و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی بلوچستان کے ضلع خضدار میں دھماکہ کی مذمت
-
محمد نواز شریف کا شاہراہ قراقرم پربس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.