متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جنب سے ’’صاف ہاتھ سب کیلئے ‘‘مہم کا آخری روز

جمعرات 24 ستمبر 2020 15:52

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 ستمبر2020ء) متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جنب سے ’’صاف ہاتھ سب کیلئے ‘‘مہم کا آخری روز بھی جاری رہا ،متحدہ عرب امارات سفارت خانے کے حکام نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگویجز پہنچے،اماراتی نائب سفیر عبدالعزیز کا استقبال نم کے ڈی جی ایڈمن احمد سلمان نے کیا،متحدہ عرب امارات کی جانب سے نمل کو ہینڈ سینیٹائزرز اور فیس ماسک فراہم کیے گئے ،اس موقع پر نمل کے ڈی جی ایڈمن کی جانب سے اماراتی نایب سفیر کو تعریفی اسناد بھی دی گئی،قبل ازیں قائداعظم یونیورسٹی, پاکستان سویٹ ہومز, بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں بھی ہینڈ سینیٹائزرز اور فیس ماسک تقسیم کیے جا چکے ہیں۔