زیارت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ملک دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق

منگل 7 جولائی 2026 23:09

زیارت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ملک دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 جولائی2026ء) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیارت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت اور دہشتگرد حملے میں 9 پولیس اہلکاروں کے قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ ایک بیان میں اسپیکر سردار ایازصادق نے کہا کہ زیارت میں پولیس چوکی پر دہشتگرد حملہ ملک دشمن عناصر کی مذموم سازش ہے، دہشتگرد عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے، شہداء کی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

(جاری ہے)

اسپیکر سردار ایاز صادق نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اداروں کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہے،اسپیکر سردار ایاز صادق نے حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہارکیا اورکہا کہ ملک میں امن، استحکام اور قانون کی بالادستی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، قوم اپنے بہادر پولیس اور سیکیورٹی اداروں کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار کی مانند کھڑی ہے،اسپیکر سردار ایاز صادق نے اللّٰہ تعالٰی سے حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندانوں کے لیے صبرِ جمیل کی دعاکی۔