ممبران سی ایم آئی ٹی عصمت اللہ اور ڈاکٹر شعیب احمد کا میٹروپولیٹن ٹرینچنگ لینڈ فِل سائٹ کا دورہ

جمعرات 24 ستمبر 2020 23:01

کوئٹہ۔24 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2020ء) وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے احکامات پر ممبران سی ایم آئی ٹی عصمت اللہ خان کاکڑ اور ڈاکٹر شعیب احمد گولہ نے میٹروپولیٹن ٹرینچنگ لینڈ فِل سائٹ واقع مشرقی بائی پاس کا دورہ کیا جہاں انھیں ایڈمنسٹریٹر طارق جاوید مینگل نے بریفنگ دی، اس موقع پر ایگزیکٹیو انجینئر میکینیکل اشفاق بادینی، انچارج ری سائیکلنگ پلانٹ ولی بڑیچ و دیگر بھی دورے کے موقع پر موجود تھے۔