متحدہ عرب امارات میں نجی شعبہ کے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان

نئے قانون کے تحت آئندہ سے خواتین کو مرد ملازمین کے برابر تنخواہ ملے گی، نئے قانون کا اطلاق 25 ستمبر سے ہوگا

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 ستمبر 2020 23:49

متحدہ عرب امارات میں نجی شعبہ کے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے نیا ..
ابوظہبی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 ستمبر2020ء) متحدہ عرب امارات میں نجی شعبہ کے ملازمین کی تنخواہوں کے حوالے سے نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان، نئے قانون کے تحت آئندہ سے خواتین کو مرد ملازمین کے برابر تنخواہ ملے گی، نئے قانون کا اطلاق 25 ستمبر سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ خلیفیہ بن زید النہیان کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے نجی شعبہ میں کام کرنے والے ملازمین کیلئے تنخواہوں کے نئے قانون کے نفاذ کی منظوری دی گئی ہے۔

اس حوالے سے اماراتی شہزادی منال بنت محمد بن راشد آل مكتوم کی جانب سے خصوصی ٹوئٹس کر کے امارات کے نجی شعبہ میں کام کرنے والی خواتین کو مبارکباد دی گئی ہے۔


بتایا گیا ہے کہ 25 ستمبر سے متحدہ عرب امارات کے تمام نجی شعبہ میں کام کرنے والی خواتین کی تنخواہیں مرد ملازمین کے برابر کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

نئے قانون کی پہلی شق کے مطابق نجی شعبے میں ایک ہی پوزیشن پر کام کرنے والی خواتین اور مردوں کی تنخواہیں یکساں ہوں گی۔ لیبر قانون میں ترمیم کے بعد یکساں تنخواہوں کے قانون کو منظور کیا گیا ہے۔ اماراتی حکام کے مطابق نئے قانون کی منظوری کا مقصد امارات میں کام کرنے والی خواتین کو بااختیار بنانا اور ان کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :