ملائیشیا، پام آئل کے نرخوں میں 3.6 فیصد کمی

جمعہ 25 ستمبر 2020 11:22

کوالالمپور ۔ 25ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) ملائیشین مارکیٹ میں پام آئل کے نرخوں میں 3.6 فیصد کمی ہوئی جس کی وجہ متبادل خوردنی آئلز کی قیمتوں کا گرنا، پیداوار میں اضافہ اور ملک میں سیاسی غیر یقینی صورتحال ہے۔

(جاری ہے)

برسا ڈیریویٹوز ایکسچینج میں پام آئل کے دسمبر کے لیے سودے 103 رنگٹ (3.6 فیصد) کمی کے ساتھ 2758 رنگٹ فی ٹن طے پائے۔