ٹی آئی پی انتظامیہ سے میٹنگ کر کے تمام مالکان کو ایک ہی این او سی جاری کرنے پر آمادہ کیا جائے، ساجد خان

جمعہ 25 ستمبر 2020 12:16

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2020ء) وفاقی وزیر توانائی، پٹرولیم و قدرتی وسائل عمر ایوب خان کے خصوصی احکامات پر ہائوسنگ کالونی کی بجلی کو ڈومیسٹک ٹیرف میں تبدیل کرنے کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں وفاقی وزیر کے کوآرڈینیٹر ساجد خان، ایس ای ہزارہ سرکل قاضی طاہر اور آپریشنل ایکسین سمیت ٹی آئی پی ہائوسنگ کالونی کے عمائدین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

واپڈا افسران نے اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے کوآرڈینیٹر ساجد خان کو بتایا کہ ابھی تک ہمیں 822 میں سے صرف 400 کے قریب گھروں کی این او سیز موصول ہوئی ہیں، جب تک تمام این او سی موصول نہیں ہوں گی ہم بلک میٹر کو بند نہیں کر سکتے کیونکہ اس سے کالونی کے نصف سے زائد صارفین کی مشکلات میں اضافہ ہو گا اور وہ بجلی سے محروم ہو جائیں گے۔ دوران میٹنگ باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا گیا کہ ٹی آئی پی انتظامیہ سے میٹنگ کر کے انہیں ہائوسنگ کالونی کے تمام مالکان کے نام ایک ہی این او سی جاری کرنے پر آمادہ کیا جائے تاکہ وفاقی وزیر عمر ایوب خان کے اس احسن اقدام سے ہائوسنگ کالونی کے رہائشی افراد جلد از جلد مستفید ہو سکیں۔

متعلقہ عنوان :