پریتی زنٹا کا پشتو میں آئی پی ایل کے مداحوں کیلئے پیار بھرا پیغام وائرل

تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں کو سلام، گھر پر محفوظ اور خوش رہیں:بالی ووڈ اداکارہ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 25 ستمبر 2020 17:11

پریتی زنٹا کا پشتو میں آئی پی ایل کے مداحوں کیلئے پیار بھرا پیغام وائرل
دبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 ستمبر 2020ء ) بالی ووڈ اداکارہ اور ڈمپل گرل پریتی زنٹا نے اس بار کیا کچھ الگ، آئی پی ایل کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کی مالک پریتی زنٹا نے مداحوں کے نام پشتو زبان میں پیغام جاری کیا، 45 سالہ پریتی زنٹا نے کہا تمام محبت کرنے والوں اور چاہنے والوں کو سلام، گھر پر محفوظ اور خوش رہیں، آئی پی ایل دیکھیں، بہت بہت مہربانی۔

پریتی زنٹا ٹوئٹر پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ وہ آئی پی ایل کے ہر سیزن میں کرکٹ سے ہٹ کر کچھ نہ کچھ نیا سیکھنے کا موقع تلاش کرتی ہیں، انہوں نے اس بار ایک خوبصورت زبان بولنے کی کوشش کی ہے، اگر ان کی جانب سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو وہ معافی چاہتی ہیں مداحوں کو مخاطب کرتے ہوئے مزید لکھا کہ کیا آپ لوگ اس زبان کا اندازہ لگا سکتے ہیں وہ کون سی زبان میں کیا بول رہی ہیں۔

(جاری ہے)

پریتی زنٹا کی ویڈیو سن کر مداح پہچان گئے کہ وہ پشتو زبان بول رہی ہیں،
صارفین نے پریتی کی پشتو بولنے پر تعریف اور شکریہ بھی ادا کیا، کہا پریتی زنٹا نے بہت بہترین انداز میں پشتو میں پیغام دیا ہے اور انہوں نے کوئی غلطی نہیں کی ہے۔