انتظامیہ کی ہدایت پر کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال میں بغیر کسی پلاننگ کے کام شروع کر دیا گیا

تاریخی عمارت کے مرمتی کام کے لیے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ سے لازمی درکار این او سی بھی نہیں لی گئی، ذرائع

جمعہ 25 ستمبر 2020 22:02

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2020ء) انتظامیہ کی ہدایت پر کراچی کی تاریخی عمارت فریئر ہال میں بغیر کسی پلاننگ کے کام شروع کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی افتخار شلوانی کی ہدایت پر فریئر ہال کراچی میں کسی منصوبہ بندی کے بغیر اچانک کام شروع کر دیا گیا ہے، تاریخی عمارت کے مرمتی کام کے لیے ہیریٹیج ڈپارٹمنٹ سے لازمی درکار این او سی بھی نہیں لی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ تاریخی عمارت میں بنی صادقین کی پینٹنگ کو سب سے زیادہ خطرہ لاحق ہے، تاریخی عمارت کے دروازے اور کھڑکیاں بھی کھول دی گئی ہیں، کھڑکیوں پر لگی جالیاں بھی ہٹا دی گئیں۔انتظامیہ کی غفلت کے باعث تاریخی عمارت میں صادقین کی پینٹنگ والے ہال میں کبوتروں نے ڈیرے جما لیے ہیں، ٹھیکے دار کے کارندوں نے فرش بھی اکھاڑنا شروع کر دیا ہے، ذرائع کے مطابق مٹی اور دھول سے پینٹنگ خراب ہونے کا خدشہ ہے۔واضح رہے کہ قوانین کے تحت تاریخی ورثہ قرار دی گئی عمارت میں کام سے قبل ہیری ٹیج ڈپارٹمنٹ سے اجازت لازمی درکار ہے۔

متعلقہ عنوان :