بیجنگ میں سالانہ آٹو شو کا آغاز ہوگیا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 13:07

بیجنگ میں سالانہ آٹو شو کا آغاز ہوگیا
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) چین کے دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ آٹو شو کا آغاز ہوگیا ہے ۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت بیجنگ میں سالانہ آٹو شو کا آغاز 26 ستمبر سے ہوگیا ہے جو 5 اکتوبر تک جاری رہے گا ۔

(جاری ہے)

بیجنگ آٹو شو کی انتظامیہ کے تجمان نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ اس کار میلے میں ہر قسم پرانی اور جدید طرز کی گاڑیاں حصہ لے رہی ہیں جبکہ نئے ماڈلز کی چمچماتی اور جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ کاریں لوگوں کی مرکز نگاہ ہیں۔

متعلقہ عنوان :