برطانیہ میں کورونا وائرس کی نشان دہی کیلئے ایپلی کیشن کا اجرا

ہفتہ 26 ستمبر 2020 14:00

برطانیہ میں کورونا وائرس کی نشان دہی کیلئے ایپلی کیشن کا اجرا
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2020ء) برطانیہ میں کورونا وائرس کی نشاندہی کے لیے ایپلی کیشن متعارف کرا دی گئی ہے۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیشنل ہیلتھ سروسز کی کورونا وائرس ایپلی کیشن کو گزشتہ روز انگلینڈ اور ویلز میں لانچ کر دیا گیا ہے۔ برطانوی حکومت نے کورونا وائرس کی ایپلی کیشن مئی میں متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

مگر ابتدائی ٹرائل میں مسائل پیدا ہو گئے تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں یہ ایپلی کیشن تیار کرنے والوں نے مقامی ماڈلز ترک کر کے گوگل اور ایپل کے ماڈلز کے استعمال سے اسے مکمل کیا۔ ایپلی کیشن کی ریلیز میں تاخیر پر حکومت کا مؤقف یہ تھا کہ سمارٹ فونز کے ذریعے کورونا کا مقابلہ کرنا اہم نہیں ہے۔ واضع رہے کہ کورونا وائرس سے متعلق یہ ایپلی کیشن ہر صارف کو ایک آئی ڈی دیتی ہے جس سے اس کی معلومات اور شناخت خفیہ رہتی ہے اوراس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کورونا وائرس کے ٹیسٹ کی بکنگ بھی کرا سکتے ہیں۔