خرم شیر زمان کی جی ڈی اے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی سے ملاقات

رہنماؤں کا پی پی کی بیڈ گورننس کے خلاف سندھ کے لوگوں کو متحد کرنے پر اتفاق

ہفتہ 26 ستمبر 2020 17:24

خرم شیر زمان کی جی ڈی اے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی سے ملاقات
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2020ء) ،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سندھ کے مسائل پر خرم شیر زمان کے مختلف سیاسی جماعتوں سے رابطے جاری ہیں۔پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کی گزشتہ روز جی ڈی اے رہنما پیر صدرالدین شاہ راشدی سے ملاقات۔ملاقات میں سندھ کی سیاسی صورتحال اور معاملات پر گفتگو۔سندھ میں بارشوں سے نقصانات پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

(جاری ہے)

رہنماؤں کا پی پی کی بیڈ گورننس کے خلاف سندھ کے لوگوں کو متحد کرنے پر اتفاق۔خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ سندھ میں بیڈ گورننس کے حوالے سے عوامی رائے کو ہموار کرنا ضروری ہے۔پی پی کی خراب طرزِ حکمرانی کے سبب لوگ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کی طرف دیکھ رہے ہیں۔پی پی نے 12 سالوں میں اداروں اور سندھ کے لوگوں کو مفلوج بنادیا ہے۔پی پی خود سندھ کو تقسیم کرنے کی سازش کررہی ہے۔تحریک انصاف اور جی ڈی اے سندھ کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنائے گی۔