ویرات کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا،سنیل گاوسکر

میں نے ہمیشہ ہی ٹورز میں فیملیز کو کرکٹرز کے ہمراہ رہنے کی حمایت کی ہے، سابق بھارتی کپتان

اتوار 27 ستمبر 2020 14:05

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2020ء) سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکرنے کہا ہے کہ میں نے کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویومیں سنیل گاوسکرنے کہا کہ میں نے کوہلی کی ناقص بیٹنگ کا ذمہ دار انوشکا کو نہیں ٹھہرایا، صرف اتنا کہا کہ ایک ویڈیو دیکھی جس میں وہ اپنے شوہر کو بولنگ کررہی تھیں، لاک ڈائون میں وہ صرف اسی بولنگ پر پریکٹس کرتے رہے، ٹینس بال گیم لوگ وقت گزاری کیلیے کھیلتے رہے، میں نے اس میں کوہلی کی ناکامی کا ذمہ دار انوشکا کو قرار نہیں دیا، انھوں نے کہاکہ میں نے ہمیشہ ہی ٹورز میں فیملیز کو کرکٹرز کے ہمراہ رہنے کی حمایت کی ہے۔

یاد رہے کہ آئی پی ایل کمنٹری میں ویرات کوہلی کی خراب بیٹنگ پر انوشکا شرما کا حوالہ دینے پر سابق کپتان سنیل گاوسکر تنقید کی زد میں آگئے تھے، بھارتی کپتان کی اہلیہ نے بھی ان کے کمنٹس پر غصے کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :