سنٹرل پنجاب کے اسکواڈ میں بہترین آلراؤنڈرز سمیت سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا اچھا کمبی نیشن ہے،سعد نسیم

منگل 29 ستمبر 2020 14:36

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2020ء) نائب کپتان سنٹرل پنجاب سعد نسیم نے کہا ہے کہ سنٹرل پنجاب کے موجودہ اسکواڈ میں بہترین آلراؤنڈرز سمیت سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا ایک اچھا کمبی نیشن ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں سعد نسیم نے کہا کہ بلاشبہ گزشتہ سال سنٹرل پنجاب کی کارکردگی متاثر کن نہیں تھی تاہم اس مرتبہ اسکواڈ میں نئے کھلاڑیوں خصوصاًً انڈر 19 کے ٹاپ پرفارمرز کی شمولیت کی وجہ سے بہتر کارکردگی کی امید ہے۔

انہوں نے کہا کہ سنٹرل پنجاب کے موجودہ اسکواڈ میں بہترین آلراؤنڈرز سمیت سینئر اور جونیئر کھلاڑیوں کا ایک اچھا کمبی نیشن ہے۔سنٹرل پنجاب کے نائب کپتان کا کہنا ہے کہ کامران اکمل اور عابد علی جیسے تجربہ کار کھلاڑیوں سمیت نسیم شاہ ، رضوان حسین اور قاسم اکرم سے بھی ایونٹ میں بہتر کارکردگی کی امید ہے۔

متعلقہ عنوان :